جرمانے کرنے والے 3 جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پکڑے گئے

 جرمانے کرنے والے 3 جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پکڑے گئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اصلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سست ہیں لیکن جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں ڈجکوٹ میں دکانداروں کو جرمانے کرنے والے تین جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پکڑے گئے ۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی کے باعث مصنوعی مہنگائی کا طوفان ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکل کر جرمانے کرنے کو تیار نہیں ہیں لیکن ڈجکوٹ کی غلہ منڈی میں جعلی چالان بکس اور رسیدوں کے ساتھ دکانداروں کو جرمانے کررہے تھے دکانداروں نے خود ہی شک گزرنے پر تحقیق کی اور پولیس کو اطلاع دی تینوں ملزمان عدنان حیدر، قاسم اور وسیم اکرم کو نوسر باز ثابت ہونے پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں