مزید44بجلی چور پکڑے گئے 30لاکھ سے زائد جر مانہ

 مزید44بجلی چور پکڑے گئے 30لاکھ سے زائد جر مانہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید44بجلی چور پکڑے گئے جن کو86ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور30لاکھ32 ہزارسے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔

فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 305روزکے دوران 10ہزار سے زائدبجلی چور پکڑے گئے ہیں جن کو 2 کروڑ35لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک ارب ایک کروڑ37لاکھ سے زائد کاجرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر9845بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروادیاگیا ہے جبکہ 7515بجلی چور گرفتارکرلئے گئے ہیں۔فیسکو نے بجلی چوروں سے 72کروڑ72لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں