ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا یقینی بنانے کا حکم

ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا یقینی بنانے کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر نے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا ناگزیر ہے۔۔۔

 ٹیمیں فیلڈ میں نکلیں اور سازگار مقامات کو باربار چیک کرکے کیمیکل ٹریٹمنٹ کریں سستی یا عدم توجہی پر لاروا لائف سائیکل مکمل ہونے پر مچھر میں تبدیل ہوسکتا ہے لہذا آنکھیں کھلی رکھیں اوراینٹامالوجسٹس اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں انہوں نے واضح کیا کہ فرضی کارروائیوں سے بازرہیں بوگس ایکٹویٹی کرنے والے اینڈرائڈ یوزرز کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن کے لئے متعلقہ سیکرٹری کو تحریر کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں