محلہ اسلام پورہ میں بجلی کے لٹکتے تار عوام کیلئے خطرہ بن گئے

 محلہ اسلام پورہ میں بجلی کے لٹکتے تار عوام کیلئے خطرہ بن گئے

موچھ (نمائندہ دنیا)محلہ اسلام پورہ ٹرانسفارمرنزدیک ساجد پنسار کے ساتھ مین گلی میں لٹکتے لٹکتی تار موت کا منظر پیش کر رہی ہیں جو کسی وقت بھی ایک بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں۔۔۔

 لٹکتے مین تار نے درختوں کی شاخوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ھے آندھی کے وقت تاریں آپس میں جب ملتی ہیں تو آگ کے شعلوں سے پورا محلہ لرز اٹھتا ھے عوامی و سماجی حلقوں اور اہل محلہ نے اہل ارباب اختیارسے برزور مطالبہ کیا ہے کہ اس پر توجہ دیں نیچے لٹکتے ھو ئے تار کو ٹھیک کیا جائے تاکہ کوئی قیمتی جانی نقصان نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں