مندر گراکر دوکانیں تعمیر،کروڑوں میں فروخت کر نیکا انکشاف

 مندر گراکر دوکانیں تعمیر،کروڑوں میں فروخت کر نیکا انکشاف

بھلوال(نمائندہ دنیا)محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے چونا بازارمیں مندرکوگراکر دوکانیں بناکر کرڑوں میں فروخت کرنے کا انکشاف ہواہے۔۔۔

مبینہ طور پر با اثر افراد کا محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے مندر کی جگہ کمرشل دوکانیں تیار کی جا رہی ہیں جوغیرقانونی ہیں یہ مندرمتروکہ وقف املاک وفاق کے انڈرہیں ہندو مسلم معاہدے کے مطابق مندر کوگرایا نہیں جا سکتا جبکہ محکمہ کی ملی بھگت سے با اثر افراد نے مندر کی متعلقہ جگہ کو گرا کر دوکانیں بنائی جا رہی ہیں جن کو کمرشل بناکرکرڑوں میں فروخت کیا جا رہا ہے اعلیٰ حکام نوٹس لے اورذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں