اسلام آباد دھرنے میں کوٹ مومن سے شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کریگی ،رانا ندیم علی

اسلام آباد دھرنے میں  کوٹ مومن سے شہریوں کی بڑی  تعداد شرکت کریگی ،رانا ندیم علی

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری رانا ندیم علی نے کہا ہے کہ مہنگائی بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام الناس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔۔۔

اسلام آباد دھرنے میں کوٹ مومن سے شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کریگی وہ اویس قاسم تلہ،چوہدری اصغر تارڑ ودیگر کی موجودگی میں کوٹ مومن زون کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئے قیمتوں اور ٹیرف کے سلیب سسٹم نے شہریوں کو ذہنی مریض بنادیا ہے انہوں نے کہا امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمن کی قیادت میں بھرپور احتجاج کے لئے تیار ہیں، اس موقع پر مقصود تابش،چوہدری آفتاب اللہ،راجہ ظہور اکبر سمیت عہدیداران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں