میونسپل کارپوریشن کا 2ارب،2کروڑ،10لاکھ کا بجٹ منظور

 میونسپل کارپوریشن کا 2ارب،2کروڑ،10لاکھ کا بجٹ منظور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی نے میونسپل کارپوریشن کے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ بجٹ کا کل تخمینہ 2 ارب 2 کروڑ 10 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔

 بجٹ اجلاس بدھ کے روز کمشنر کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ بجٹ میں تنخواہوں کی مد میں 91 کروڑ 54 لاکھ روپے ، پنشن کی مد میں 33 کروڑ 50 لاکھ روپے ، سرکاری ادائیگیوں کے لیے 2 کروڑ 45 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔نئے ترقیاتی پروگرام کیلئے 4کروڑروپے ، جاری ترقیاتی کاموں کیلئے 6کروڑ 12 لاکھ روپے ، سالڈ ویسٹ گرانٹ کی مد میں 7 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ سٹریٹ لائٹس تنصیب کی جاری سکیم کیلئے 2 کروڑ 34 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں سی او طارق پرویا ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران اور ایم او فنانس راؤ نعیم انجم سمیت دیگر میونسپل افسران نے شرکت کی۔ کمشنر نے اندرون بلاکوں میں صفائی نظام کو بہتر بنانے کیلئے ضروری چھوٹی مشینری و گاڑیوں کی خریداری کیلئے سفارشات بھی طلب کرلی۔ انہوں نے ایم سی کی خراب مشینری کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ٹھیک کروانے کے ساتھ ساتھ میونسپل افسروں کے گھروں کی تعمیر ، نقشہ برانچ کی نئی جگہ منتقلی کی سفارش تیار کرنے کی بھی ہدایت کی،کمشنر نے ایم سی افسران و دیگر اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ ادارے کے زرائع آمدن کو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کو یقینی بنائیں نیز عوام الناس سے اپنا رویہ بھی بہتر بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی افسر یا اہلکار کی سائلین کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ کی شکایت پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں