فلور ملز مالکان اور مڈل مین کا ایکا ، آٹے کی مصنوعی قلت ، بلیک میں فروخت کا انکشاف

فلور ملز مالکان اور مڈل مین کا ایکا ، آٹے کی مصنوعی قلت ، بلیک میں فروخت کا انکشاف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )فلور ملز مالکان اور مڈل مین کے گٹھ جوڑ سے آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کر کے بلیک میں فروخت کا انکشاف ہوا ہے ،

 ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی جانب سے سرگودھا،سلانوالی، شاہ پور، بھلوال کے بعض فلور ملوں اور بڑے دوکاندار/ڈیلرز کے کوائف سول ایڈمنسٹریشن کو گزشتہ روز ارسال کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ آٹے کے 10کلو تھیلے کی قیمت تاحال 800روپے ہے ، تاہم حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملہ پر نہ صرف آٹے کی قیمت میں اضافہ کی سر توڑ کوشش کی جا رہی ہے بلکہ متذکرہ ملز مالکان اور دوکانداروں نے گٹھ جوڑ کر کے آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش شروع کر رکھی ہے ،جس کی وجہ سے چھوٹے تذبذب کا شکار ہیں اور بیشتر دوکاندار ملزمالکان و ڈیلرز کی جانب سے آٹے کے ریٹ میں ممکنہ اضافہ پر فروخت کم کر رہے ہیں ،حکومت نے چند روز قبل عام مارکیٹ میں آٹے کے تھیلے کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام مجاز افسران کو حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت اور دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی جس پر کسی قسم کا عملدرآمدنہ ہو سکا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں