ریسکیو 1122کے نوجوجوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات

ریسکیو 1122کے نوجوجوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)محرم الحرام کے موقع پر دیگر اداروں کی طرح پنجاب ایمبر جنسی سروس ریسکیو 1122کے نوجوجوانوں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کے مطابق ریسکیو کے جوان مجالس اور زنجیر زنی کے موقع پر ریسکیو عملہ اپنی خدمات سرانجام دینے پر مامور رہیں گے انہوں نے کہ کہ زنجیر زنی کے دوران زخمی ہونیوالے عزاداروں کی فوری طبی امداد کیلئے محلہ حکیماں والے چوک خوشاب،محلہ دتے والا خوشاب اور امام بارگاہ جوڑا کلاں جلوسوں کے ہمراہ ریسکیو سٹاف تعین ات کر دیا گیا ہے اور کسی بھی محرم الحرام میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے ریسکیو پوسٹیں مرتب کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو ہیلپ لائن 1122 نہ ملنے کی صورت میں ریسکیو کنٹرول روم نمبر 933075-0454پر ایمرجنسی کال کی جا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں