اندھا قتل ٹریس کرنے پر مقتول کے ورثا کی ڈی پی او سے ملاقات،پگڑی،ہار پہنائے

اندھا قتل ٹریس کرنے پر  مقتول کے ورثا کی ڈی پی او  سے ملاقات،پگڑی،ہار پہنائے

میانوالی (نامہ نگار )میانوالی کے رہائشی مقتول قیصر اقبال خان کے اندھا قتل ٹریس کرنے پر مقتول کے والد، مدعی مقدمہ اور ۔

مقتول کے ورثاء کی ڈی پی او آفس آمد۔ڈی پی او میانوالی کو خراج تحسین پیش کیا، پگڑی اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔ ڈی پی او آفس آکر ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا، مقدمہ میں خصوصی دلچسپی لے کر ملزم کو ٹریس کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے مدعی مقدمہ و مقتول کے ورثاء کو بتلایا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں