دیہی علاقوں میں زرعی رقبہ جات پر غیر قانونی ٹائونز،پلاٹوں کی خرید و فروخت

دیہی علاقوں میں زرعی رقبہ جات پر غیر قانونی ٹائونز،پلاٹوں کی خرید و فروخت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اعلی انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود سرگودھا، سلانوالی، بھلوال، شاہ پور سمیت مختلف۔

 دیہی علاقوں میں زرعی رقبہ جات پر چھوٹے چھوٹے غیر قانونی ٹاؤن بدستور بنائے جا رہے ہیں،کمشنر نے قبل ازیں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں اور اس ضمن میں زرعی رقبہ جات کے استعمال کے خلاف خصوصی مہم چلانے اور بھرپور تشہیر کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ضلع کونسل ،میٹروپولیٹن کارپوریشن و دیگر بلدیاتی اداروں کی ملی بھگت سے نقشہ کی منظوری اوردیگر قوائد و ضوابط پورانہ کرنیوالے بااثر ڈویلیپرز کو نوٹسز جاری کئے گئے ،تو چند روز کیلئے کام رک گیا مگر مزید ایکشن نہ ہونے کے باعث اب معلوم ہوا ہے کہ غیر قانونی کام دوبارہ شروع کر وا دیا گیا ہے متعلقہ افسران کاغذی اوروقتی طور پر ٹاؤن کے کھیوٹ بلاک کروا نے تک محدود ہیں جبکہ پلاٹوں کی خرید و فروخت بذریعہ ا شٹامپ پیپرز پھر سے جاری ہے ، جبکہ کنورشن اور کنڈونیشن سمیت دیگر امور کی بھاری فیسیں بچانے کے ساتھ ساتھ رجسٹریوں کے بغیر ا شٹامپپیپرز پر پلاٹوں کی فروخت سے قومی خزانے کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے ،جو کہ ارباب اختیار کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،شہریوں کی جانب سے ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لینے اور مستقبل بنیادوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں