کنبہ کا شعور اجا گر کرنیکی کوششوں کو تیز کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے کہا ہے کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ وسائل اور سہولیات میں عدم توازن کا باعث بن رہا ہے ۔ وسائل کے مطابق کنبہ کی تشکیل کا شعور اجا گر کرنے کی کوششوں کو تیز کیا جائے ۔
اس امر کا اظہار انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے بہبودآباد ی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلعی آفیسر بہبود آبادی ملک آفتاب اعوان سمیت دیگر ممبران نے شریک کی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بہبود آبادی کے افسران پر زور دیا کہ وہ زیادہ آبادی کی شرح والی آبادیوں کی نشاندہی کریں اور ان علاقوں میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں بہبود آبادی کا شعور خصوصی طو ر پر اجا گر کیا جائے ۔بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ اچھی تعلیم تربیت کی بنیاد صحت مند خاندان ہے اور خاندان کے صحت مند ہونے کا انحصار بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے سے ممکن ہے ۔