آرپی او کی شہدا کی فیملیز سے ملاقات، 10 کو پلاٹ دئیے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آر پی او شارق کما ل صدیقی نے شہداء کی فیملیزسے ملاقات کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے شہداء کی فمیلیزسے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔
بلا شبہ اس قربانی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے لیکن ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ شہداء کی فیملیز کی زیادہ سے زیادہ ویلفیئر کی جا سکے ۔اسی سلسلے میں تمام شہداء کو ان کی چھت فراہم کی جا رہی ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں 14کو مکان دیے گئے ہیں جبکہ اب مزیدسرگودھا پولیس کے 10شہداء کی فیملیزکوپلاٹ دیے جا رہے ہیں۔ اب تمام شہداء کے ورثاء اپنے اپنے گھروں کے مالک ہوں گے ۔تمام خاندانوں کو اچھی رہائشی سکیموں کے اندر پلاٹ لے کر دیے جا رہے ہیں تاکہ ان کے بچوں کی بہتر سے بہتر ماحول میں پرورش ہو سکے اور وہ اچھے انداز سے زندگی گزار سکیں۔ اس موقع پر اے ڈی آئی جی عامر مشتاق اور اسد سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔