سرگودھا میڈیکل کالج کا تدریسی عمل مسلسل 23ویں دن بھی بند
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میڈیکل کالج کا تدریسی عمل مسلسل 23ویں دن بھی بند،اور میڈ یکل کالج سے منسلک گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کے او پی ڈی، آپریشنز اور دیگر سروسز کے بائیکاٹ کا سلسلہ ہفتہ کے روز بھی جاری رہا ۔۔
جس کے باعث مریض رل گئے جبکہ ہسپتال اور میڈیکل کالج کے مختلف امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ، سرگودھا میڈیکل کالج کے اساتذہ گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے محکمہ صحت اور یونیورسٹی آف سرگودھاکے درمیان اپنے مطالبا ت حل کرنے کیلئے فٹ بال بنے ہوئے ہیں۔اوراب تدریسی عمل کا بند ہونا طلبہ کے کے لیے نہایت اضطراب اور ذہنی دباؤ کا باعث ہے ، کیونکہ انکے تعلیمی سال کے ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے سرگودھا یونیورسٹی نے کالج کے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو دیگر سرکاری یونیورسٹیوں کی طرح باقاعدہ طور پر سلیکشن بورڈزکے ذریعیریگولر ملازمت پر رکھا۔ اور اب محکمہ ہیلتھ کالج کے ریگولر عملے کو PPSC کے ذریعے دوبارہ سلیکشن بورڈز میں appear ہو کر Zero سے جاب سٹارٹ کرنے کا کہا جا رہا ہے ،یعنی کہ پر ایک استاد کو دس سے بارہ سال جاب کرنے کے بعد پروموٹ کرنے کی بجائے زیرو سے دوبارہ جاب سٹارٹ کرنے کا کہا جا رہا ہے ۔اس مْضحَکہ خیز آفر کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔