دہشت گردی کیخلاف متحد ہو نا ہوگا :مولانا احمد لدھیانوی

 دہشت گردی کیخلاف متحد ہو نا ہوگا :مولانا احمد لدھیانوی

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )اہلسنت والجما عت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیا نوی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کا واقعہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سا نحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، تما م جماعتو ں کو دہشت گردی کیخلاف متحد ہو نا ہوگا ۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقا می میرج ہا ل میں منعقدہ افطار ڈنر کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ مولا نا محمد احمد لدھیا نوی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات رمضا ن المبارک میں بڑھ گئے ، آ ئے روز شہری اور فوجی جوا ن شہید ہو رہے ہیں، یو ں محسوس ہوتا ہے پا کستان کا ہر شہری غیر محفوظ ہو گیا ، پوری ٹرین کو یرغما ل بنا کر سینکڑو ں مسا فرو ں کو اغوا کر کے لے جا نا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، ٹر ین واقعہ پر ہر شہری پریشان ہو گیا ہے حکمرا ن سوائے مذمت کے کچھ نہیں کرتے ، اکوڑا خٹک کے بہت بڑے مدرسہ جا معہ حقانیہ پر حملہ کرکے مولا نا حامد الحق کو درجنو ں نمازیو ں سمیت شہید کردیا گیا جس کا آ ج تک سرا غ نہیں لگا یا جاسکا کہ دہشت گرد کہا ں سے آ ئے ۔ سربراہ اہلسنت والجماعت مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ حکمرا نوں نے تما م سر حدیں کھلی چھوڑی ہوئی ہیں جہا ں سے دہشت گرد ملک میں دا خل ہو تے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں،حکمرا ن اور وزیر داخلہ قوم کو بتا ئیں یہ خوارج کو ن لایا،گزشتہ روز پار لیمنٹ میں جو ہورہا تھا وہ باعث شرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے معا ملہ کو حل کر یں اور قوم کو محفوظ بنا ئیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں