قوم مہنگائی کیخلاف یکجا ،ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرینگے ،منیب سلطان چیمہ

قوم مہنگائی کیخلاف یکجا ،ووٹ کا استعمال  سوچ سمجھ کر کرینگے ،منیب سلطان چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے کہاہے کہ حکومت جب سر برسر اقتدار آئی ہے ہر ماہ پٹرول’ بجلی’ گیس’ مہنگی کرنا معمول بنالیا ہے۔۔۔

 جبکہ آٹا’ چینی’ گھی کے ریٹ ہفتہ وار بڑھائے جارہے ہیں اوپر سے وزیر اعظم کہتے ہیں جو مرضی چلا جائے کوئی فرق نہیں پڑتا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب عوام نے جتنا گھبرانا تھا گھبرا لئے اب حقیقی تبدیلی کی طرف عوامی سفر شروع ہوچکا ہے جب عوام کا سفر شروع ہوتا ہے تو حکمرانوں کا سفر سمجھو ختم ہوجاتا ہے آئندہ پوری قوم مہنگائی کیخلاف یکجا ہوچکی ہے اور اب اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں