ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام نے چارج سنبھال لیا

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر  مطیع الاسلام نے چارج سنبھال لیا

میانوالی (نامہ نگار )ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام نے میڈیا سے اپنے آفس میں بات چیت کرتے ھوئے کہا ہے۔۔۔

 کہ ضلع میانوالی کے فارمرز کو لائیو سٹاک کی تمام سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کرنا میرا عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیاتی منصوبہ جات برائے لائیو سٹاک فارمرز کے لئے سہولت ڈیسک اے ڈی ایل آفس میانوالی میں قائم ہے ضلع بھر کے فارمرز وزیراعلی پنجاب کی سکیموں لائیو سٹاک کارڈ، غریب بیوہ اور مطلقہ خواتین میں گائے بھینسوں کی مفت تقسیم، بکروں چھتروں کی فراہمی اور تحصیل سطح پر جدید الٹرا ساؤنڈ مشینوں کی فراہمی بارے معلومات حاصل کریں فارمرز ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں