یونیورسٹی آف سرگودھا میں اہتمام محفلِ میلاد النبی کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ریاض شاد ہم نصابی فورم اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کے زیرِ اہتمام محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ۔
محفلِ میلاد میں یونیورسٹی فیکلٹی و انتظامی عہدے داران سمیت طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔محفلِ میلاد سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی سیرت ہم سب کے لیے ہدایت کا ذریعہ ہے ، آپ ﷺ نے امن، محبت، اور بھائی چارے کا پیغام دیا جس پر عمل کر کے ہم دنیا کو ایک بہتر جگہ بنا سکتے ہیں۔ طلبہ سے مخاطب ہو کر انہوں نے کہا کہ ہمیں حضوررﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں لاگو کرتے ہوئے اپنی زندگی میں بہتر انسان بننا ہوگاتاکہ ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکیں۔