پنجاب کالج طلبا کی کردار سازی بھی کررہاہے ،اشعر رشید

پنجاب کالج طلبا کی کردار سازی بھی کررہاہے ،اشعر رشید

بھیرہ(نامہ نگار )طلباء کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی بھی انتہائی ضروری ہے۔

 تاکہ مستقبل میں وہ اپنی ذمہ داریوں سے بطریق احسن عہدہ برآ ہو سکیں پنجاب گروپ آف کالجز بھیرہ کیمپس اس سلسلہ میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے یہ بات پرنسپل پروفیسر اشعر رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ طلباء کو کالج میں حاصل سہولیات اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ کالج طلباء ہر امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے علاقہ کا نام روشن کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحان میں کالج طالبہ تنزیلہ مقبول نے 515 نمبر حاصل کر کے تحصیل میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ سیدہ حبیبہ 512 اور تنزیلہ انور 508 نمبر لے کر تحصیل میں دوئم اور سوئم رہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں