منی ڈیمز پراجیکٹ کو ڈراپ کر کے نا انصافی کی گئی ،ملک مختار فیروز

منی ڈیمز پراجیکٹ کو ڈراپ کر  کے نا انصافی کی گئی ،ملک مختار فیروز

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کے گروپ کے ترجمان ملک مختار فیروز خان نے کہا ہے ۔

کہ وادی سون کی ترقی و خوشحالی کے ضامن منی ڈیمز پراجیکٹ کو ڈراپ کر کے علاقہ مکینوں کے ساتھ نا انصافی کی گئی ، سمیرا ملک کا تجویز کردہ پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل تھا جس سے وادی میں گرین انقلاب لایا جا سکتا تھا، ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس عظیم پراجیکٹ کو فائلوں سیٹ نکال کر اس پر از سر نو کام شروع کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں