مرغ فروش سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل چھین لیا گیا

مرغ فروش سے ہزاروں روپے  نقدی، موبائل چھین لیا گیا

قائد آباد (نمائندہ دنیا ) نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر مرغ فروش سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل چھین لیا۔

، تفصیلات کے مطابق اتراء کے رہائشی ظفر اقبال قوم قصاب صبح سویرے گھر سے قائدِ آباد آرہا تھا کہ ہسپتال نالہ پل کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر نقدی 92000روپے جبکہ موبائل مالیتی 3000روپے چھین کر فرار ہو گئے ، پولیس تھانہ قائد آباد نے مدعی کی درخواست پر کاروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں