ٹریفک حادثات میں 3خواتین سمیت7 افراد زخمی ہو گئے

ٹریفک حادثات میں 3خواتین سمیت7 افراد زخمی ہو گئے

جوہرآباد(نمائند دُنیا )ضلع خوشاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 3خواتین سمیت7 افراد زخمی ہو گئے ۔

، مضروبین کو ریسکیو 1122کی ٹیموں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا،وسطی شیر والی میں موٹر سائیکل اور رکشے کے تصادم میں40 سالہ الیاس،70سالہ بھاگ بھری ،25سالہ عدیل اور27سالہ ثنا زخمی ہوئی ،راجڑ میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں تعمان اور تنویر جبکہ خوشاب میں موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے راہگیر خاتون 75سالہ صفیہ زخمی ہو ئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں