کھیلتا پنجاب پروگرام کا آغاز یکم سے 14 نومبر تک ضلع کے مختلف مقامات پر کیا جائے گا،صائمہ منظور
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا صائمہ منظور نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کھیلتا پنجاب پروگرام کا آغاز۔۔۔
یکم نومبر سے 14 نومبر تک ضلع کے مختلف مقامات پر کیا جائے گا، جس میں مختلف کھیلوں کے پروگرام بالترتیب شروع ہو رہے ہیں، جن میں انٹر کلب کبڈی، فٹ بال، اتھلیٹکس، کرکٹ، ہاکی، بیڈمنٹن سمیت دیگر پروگرام مختلف مقامات پر ہونگے ، کھیلتا پنجاب پروگرام کا آغاز آج 10 بجے صبح سپورٹس جمنیزیم سرگودھا میں کیا جائے گا۔