ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے محنت کش کو لوٹ لیا

ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے محنت کش کو لوٹ لیا

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)محنت کش کیساتھ دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج۔

نواحی موضع ٹھٹھی کلاں کارہائشی حسنین احمد منڈی مویشیاں پر اپنی بھینس فروخت کرکے ڈا لے پر گھر کی جانب واپس آرہا تھاکہ راستہ میں چک میانہ کے قریب روڈ پر موٹرسائیکل سوار تین نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زورپر روک لیا اور اُس سے نقدی رقم مبلغ 3لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔حسنین علی کی رپورٹ پر تھانہ مڈھ رانجھا میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں