واں بھچراں میں تجاوزات کی بھرمار ،آمد و رفت میں دشواری

واں بھچراں میں تجاوزات کی بھرمار ،آمد و رفت میں دشواری

میانوالی (نامہ نگار )واں بھچراں میں تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا جس کی وجہ سے شہریوں کی بازار میں آمد و رفت میں دشواری اور یہاں ٹریفک کا بھی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔۔۔

 جبکہ لاری اڈا واں بھچراں مین روڈ اور جہاز چوک کے اطراف میں پکوڑے سموسے اور فروٹ کی دکانیں بن گئی ہیں اور فروٹ ریڑھی و چنگ چی فروٹ فروشوں نے بھی روڈ کے ساتھ ساتھ قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے یہاں پر بڑی گاڑی کی بریک لگنے سے پوری ٹریفک کا بلاک ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ ہائی وے کے اہلکاران و حکام اور مقامی ضلعی انتظامیہ بھی اس سلسلے میں آنکھیں بند کر کے بیٹھے ہیں جمعہ کے روز واں بھچراں مین روڈ پر موٹر سائیکل شوروم والے بائیکس کھڑی کرکے ٹریفک کے لیئے مشکلات پیدا کرتے ہیں متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں