اکتوبر میں پانچ کروڑ 73 لاکھ روپے کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا،ترجمان پولیس

 اکتوبر میں پانچ کروڑ 73 لاکھ  روپے کا مال مسروقہ مالکان کے  حوالے کیا،ترجمان پولیس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پولیس ترجمان خرم اقبال نے بتایا ہے کہ ضلع بھر کی پولیس نے ماہ اکتوبر میں پانچ کروڑ 73 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے مالکان کے حوالے کیا، جبکہ 263 اشتہاری گرفتار کیے گئے۔۔۔

 ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف 223 مقدمات درج ہوئے ، 15 کلاشنکوفیں، 19 رائفلیں، 35 بندوقیں، 159 پسٹل 30 بور، 1254 گولیاں برآمد کی گئیں، اسی طرح منشیات فروشوں کیخلاف 175 مقدمات درج ہوئے ، جس میں 81 کلو گرام چرس، 2.7 کلو گرام ہیروئن، 3 کلو گرام افیون، 5600 لیٹر شراب برآمد ہوئی، جبکہ 12 خطرناک گینگ گرفتار کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں