غیر قانونی کمرشلائزیشن، مختلف مقامات پر 87 املاک سربمہر

غیر قانونی کمرشلائزیشن، مختلف مقامات پر 87 املاک سربمہر

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے کے مختلف شعبہ جات کا غیر قانونی کمرشلائزیشن اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، شہر میں مختلف مقامات پر 87 املاک سربمہر کر دیں۔۔۔

 ٹیموں نے سبزہ زار سکیم کے، سی، ڈی ،ای ،ایف بلاکس اور بابوصابوکے اطراف آپریشن کرتے ہیں ،قیمتی اراضی واگزار کرا لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، ایل ڈی اے ٹیموں نے 87املاک مسمار کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹاؤن،گلشن راوی، مرغزار کالونی میں کارروائیاں کیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،فیصل ٹاؤن میں 32،گلشن راوی میں 30،مرغزار کالونی میں 25املاک سیل کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،دکانیں، دفاتر،سٹور، بیکری ودیگر شامل ہیں۔آپریشن کے دوران ایل ڈی اے اراضی سے غیرقانونی تعمیرات،تجاوزات اورجھگیاں ختم کر دی گئیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے دوروزقبل سبزہ زار کے اچانک دورہ کے موقع پر آپریشن کی ہدایت دی تھی۔ایل ڈی اے ملکیتی اراضی سے تجاوزات و جھگیاں ختم کرکے ملکیتی بورڈ لگائے جائیں گے ۔ آپریشن ڈائریکٹرہاؤسنگ فوریاوربشیروِرک کی نگرانی میں کیاگیا۔آپریشن میں انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں