اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر کے سرکاری سکولوں کے تفصیلی دورے
بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول نوتھیں اور بونگہ سرخرو کا دورہ کیا اور۔
بچوں کی تعلیمی قابلیت کا جائزہ لیا ماڈل پرائمری سکول نوتھیں کے پرنسپل اور گیٹ کیپر غیر حاضر جبکہ طلباء آوارہ پھر رہے تھے بونگہ سرخرو سکول میں سٹاف حاضر تھا دونوں سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی اکثریت لکھائی اور پڑھائی میں سخت کمزور تھی اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے سکول میں حاضر سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ بچوں کی تربیت اور ان کی تعلیمی قابلیت میں اضافہ پر خصوصی توجہ دیں۔