کندیاں:کوئلے کے کرشنگ پلانٹ سے فصائی آلودگی بڑھ گئی
کندیاں(نمائندہ دنیا )محکمہ ما حولیات کی عدم توجہ کے باعث فضا ئی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔
، شہریوں نے کمشنر سرگود ھا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا‘ شہر کے وسط میں قائم کوئلے کے کرشنگ پلانٹ کی وجہ سے پورے شہر کی فضاء آلودہ ہو چکی ہے ،سینکڑوں ٹن کوئلے کی روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی کرشنگ کے باعث پورے شہرکی فضاء کوئلے کے سیاہ بادلوں سے اٹ چکی ہے ، شہری آبادی میں قائم کوئلے کے ڈمپنگ پوانئٹ کی وجہ سے فضا ئی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جس سے شہری آنکھوں کی سوزش، پھپھڑوں‘ سانس اور گلے کے مختلف امراض کا شکار ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف سخت کاروا ئی کا مطالبہ کیا ہے ۔