ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر قیادت بناولنٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)احمد صہیب کی زیر قیادت بناولنٹ فنڈ بورڈ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔
۔اجلاس میں ملازمین کی بچیوں کی شادیوں اور کفن و دفن کے کیسز کو زیر غور لایا گیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر را گلزار یوسف،ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود قاضی اور سی ای او ایجوکیشن سمیت دیگر اراکین شریک تھے ، اے ڈی سی (جی) نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ بناولنٹ فنڈ کے چیک فوری طور پر تیار کرکے حقداران تک پہنچائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری ملازمین کا حق ہے جو ان تک بروقت پہنچانا متعلقہ محکموں کے افسران کی ذمہ داری ہے ۔