عمران خان قوم کو جگانے کی کوشش کررہے ہیں ،سجاد چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی کے رہنما سجاد چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو جگانے کی کوشش کررہے ہیں۔
جس کیلئے انہوں نے ہر حال میں صعوبتیں برداشت کیں اور پاکستان میں ہی رہنے کو ترجیح دی یہی سچے اور کھرے لیڈر کی نشانی ہوتی ہے ن لیگ کے بزدل لیڈروں کی طرح ملک چھوڑ کر نہیں بھاگے اور نہ ہی ملک کیخلاف سازش کی، اب پاکستان میں صرف پاکستانیوں کا پلان چلے گا لندن اور دوبئی پلان قوم نے مسترد کردیا ہے اور پوری قوم عمران خان کے بیانیے کیساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے پاکستان کے عوام عمران خان کے علاوہ اور کسی کو اقتدار میں دیکھنا نہیں چاہتے یہی خوف حکمرانوں پر طاری ہے ، 24نومبر کو عوام ثابت کرینگے کہ وہ عمران خان کے سواء اور کسی کو پسند نہیں کرتے اور عمران خان سے ہی عوام کو توقعات وابستہ ہیں۔