مدرسہ حسینیہ حنفیہ کے زیر اہتمام طلبہ میں اسناد تقسیم
سلانوالی(نمائندہ دنیا )قدیمی مدرسہ حسینیہ حنفیہ کے زیر اہتمام تکمیل قران کریم کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کرنے کی پروقار تقریب سینکڑوں افراد کی شرکت طلبہ کو اسناد دی گئی اور پگڑیاں پہنائی گئی۔۔
ممتاز علمائے کرام کا فضیلت قران کے موضوع پر ایمان افروز خطاب، گزشتہ شب قدیمی دینی ادارے مدرسہ حسینہ حنفیہ رجسٹرڈ سلاوالی کے زیرِ اہتمام مدنی چوک میں تکمیل قران کرنیوالے طلبہ کو اسناد تقسیم کرنے کی پروکار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی‘ ممتاز علمائے کرام مولانا حق نواز خالد آف فیصل آباد، مولانا عبدالقدو س محسن آف ٹوبہ ٹیکسنگ کے علاوہ دیگر علمائے کرام مولانا عمران الحسنین وغیرہ نے فضیلت قرآن اور شان صحابہؓ کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کیا اور 77 سال سے درس و تدریس کے سلسلے میں خدمات سرانجام دینے پر پیر جی محمد افضل الحسینی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔