24نومبر احتجاج کی کال ماضی کی طرح ناکام ہو گی: ڈاکٹر غوث محمد
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی ۔۔
24نومبر کے احتجاج کی کال کا حشر بھی ماضی قریب میں دی جانیوالی12کالوں سے مختلف نہیں ہو گا ، عوام حقیقت جان چکے ہیں اب ان کی کال پر کوئی بھی باضمیر شخص سڑکوں پر نکلنے کو تیار نہیں ، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں تبدیلی کے نام پر معیشت کا پہیہ جام کیا گیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔ ہمارا ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے موجود حالات احتجاج کی کالیں دینے سے درست نہیں ہوں گے ملک و قوم کا مستقبل روشن اور تابناک بنانے کیلئے ٹھو س منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس حلیف جماعتیں اپنی تمام توانائیاں بحرانوں پر قابو پانے کیلئے وقف کئے ہوئے ہیں۔