نان کسٹم پیڈ جعلی سیگریٹ کی فروخت کا سلسلہ جاری ، حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں کا نقصان

نان  کسٹم  پیڈ  جعلی سیگریٹ  کی  فروخت  کا  سلسلہ  جاری  ،  حکومت  کو ٹیکس  کی  مد  میں  کروڑوں  کا  نقصان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر بھر میں نان کسٹم پیڈ جعلی سیگریٹ کی فروخت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری، ذرائع کے مطابق شہر بھر میں سمگل شدہ اور جعلی سیگریٹ کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔۔

 جس سے نا صرف حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو بھی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، غیر معیاری سیگریٹس خیبر پختونخواہ سمیت دیگر علاقوں سے سمگل کیے جاتے ہیں، جنکے خلاف ایف بی آر سمیت دیگر متعلقہ محکمے کارروائی سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف سگریٹ نوشی سے انکار کے عالمی دن کے موقع پر بھی سرگودھا میں اس دن کی افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کئے گئے ، چھوٹے بچوں کے علاوہ طلباء اور خواتین کی بڑی تعداد بھی سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہو چکی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت گلی محلوں میں سیگریٹ کی بچوں کو فروخت پر پابندی پر عملدرآمد کروائے اور شہر میں غیر قانونی فروخت ہونے والی سمگل شدہ اور دو نمبر بند کروا کر خزانہ کو نقصان سے بچائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں