یونین کونسلوں میں عملہ کی کمی ، کارکردگی متاثر

یونین  کونسلوں  میں  عملہ  کی  کمی  ،  کارکردگی  متاثر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں یونین کونسلوں میں عملہ کی کمی کے باعث ان اداروں کی کارکردگی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے ۔۔

 جس پر ایک یو سی سیکرٹری کو دو دو تین تین جگہ یونین کونسلوں میں ڈیوٹی دینا پڑ رہی ہے ، ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں پانچ ہزار کے قریب یونین کونسلوں میں سیکرٹریز اور نائب قاصدوں کے ریٹائر ہونے کی وجہ سے متعدد یونین کونسلیں خالی ہیں جہاں پر ڈیوٹی دوسری یونین کو نسلز میں کام کرنے والا عملہ ایک دن چھوڑ کر ڈیوٹی دیتے ہیں، محکمہ لوکل گورنمنٹ ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں 161 یونین کونسلوں میں سے 90 یونین کونسلز میں یونین سیکرٹری ڈیوٹی دے رہے ہیں جن میں سے 50 محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ملازم دیگر بلدیاتی اداروں ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز کے ملازمین ہیں، ان سیکرٹریز میں زیادہ تر ملازمین ریٹائر ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں اگر آئندہ چند سالوں تک بھرتی نہ ہوئی تو زیادہ تر یونین کونسلوں کے دفتروں پر تالے لگ جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں