اسلام آباد پر یلغار کے بجائے پی ٹی آئی والے کیسز کا سامنا کریں،میاں اکرام الحق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں اکرام الحق نے کہا ہے کہ توڑ پھوڑ’ گالی گلوچ بریگیڈ کی سیاست سے لوگ تنگ آچکے ہیں آئے روز اسلام آباد پر یلغار کرنے کی بجائے پی ٹی آئی والے عدالتوں میں کیسز کا سامنا کریں۔۔۔
اگر وہ بے گناہ ہیں تو عدالتیں خود انصاف کرکے ان کے کیس ختم کردینگی توڑ پھوڑ سے ملک ترقی نہیں کرتے ، پی ٹی آئی کے اس اقدام سے غیر ملکی دنیا میں پاکستان کا امیج ہر گزرتے دن کیساتھ خراب ہورہا ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ گالی گلوچ’ توڑ پھوڑ اور پُر تشدد ہنگاموں میں ملوث لوگوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے علاوہ ان کی جائیدادیں اور بنک اکاؤنٹس بھی ضبط کرلیں تاکہ آئندہ کسی کو پُر تشدد اور ملک مخالف مظاہروں کی جرات نہ ہو۔