ڈی ایچ کیو ہسپتال،ٹی ایچ کیوز،مراکز صحت پر صحت کیمپس
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحت کے فروغ کیلئے انقلابی اقدام،محکمہ صحت کے زیر اہتمام ہفتہ صحت کیمپ کا انعقاد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر ہفتہ صحت کیمپ کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایم پی اے کے ہمراہ کیمپ میں مختلف طبی کا ؤنٹر زکا معائنہ کیا اور مریضوں کی سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ندیم رضا ملک بھی مو جود تھے ۔ محکمہ صحت کے افسران کی جا نب سے ہفتہ صحت کیمپ سے متعلق بریفنگ دی گئی ،کیمپ میں صحت مند زندگی کی جانب 9اقسام کی طبی سہولیات موجود ہیں جن میں مریضوں کی رجسٹریشن، کلینکل اسسمنٹ، بنیادی طبی معائنہ، ہیپاٹائٹس بی او ر سی، ایچ آئی وی، ایچ بی، شوگر، ٹی بی کے ٹیسٹوں کی سہولیات مو جود ہیں جبکہ کیمپ میں حاملہ عورتوں اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین بھی لگائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے علاوہ تینوں تحصیلوں کے ٹی ایچ کیوزاور مختلف بنیادی مراکز صحت پر بھی ہفتہ صحت کیمپس نے کام شروع کر دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف اور ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے ہیلتھ کیمپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مذکورہ کیمپس میں آنیوالے تما م مریضوں کو حکو متی ویژن کے مطابق علاج معالجہ کی تما م تر سہولیات مفت فراہم کی جا ئیں۔