ضمانت نے ثابت کر دیا عمران خان اور دیگر پر مقدمات جھوٹے :شفقت اعوان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )توشہ خانہ ٹو میں عمران خان کی ضمانت نے ثابت کردیا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی والوں پر جتنے بھی مقدمات ہیں۔۔۔
وہ جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ہر مقدمے میں عمران خان کا بری ہونا اور ان پر مقدمات پر مقدمات درج کرنا 47فارم والوں کی فسطائیت کا منہ بولتا ثبوت ہے مگر انہیں تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود منہ کی کھانی پڑیگی ،ایم این اے ملک شفقت اعوان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ہم سب کو ملکر آگے بڑھنا ہے اور عمران خان کی رہائی کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی کیونکہ عمران خان ہی پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرسکتے ہیں ۔