سیکرٹری یونین کونسل دئیوال احمد خان رشوت کے الزام سے بری
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سپیشل جج اینٹی کرپشن شہزاد حسین بھٹی نے یونین کونسل دئیوال کے سیکرٹری احمد خان کو رشوت خوری کا الزام ثابت نہ ہونے پر با عزت بری کر دیا۔۔۔
اینٹی کرپشن پولیس نے ان کیخلاف اعظم نامی شخص کی درخواست پر شادی و برتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کیلئے 27500روپے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ کی سماعت کے دوران ان پر لگایا جانیوالا الزام ثابت نہ ہو سکا ۔