نجی لیبارٹریوں سے مہنگے ٹیسٹ ، ادویات کی خریداری ، سرکاری ہسپتالوں کے عملے کیخلاف انکوائری ٹھپ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں میں تعینات عملے کی جانب سے مریضوں کے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ مخصوص نجی لیبارٹریوں سے مہنگے داموں کروانے اور من پسند میڈیکل سٹوروں سے ادویات منگوانے کے انکشاف پر۔۔۔
ہونیوالی اعلی ٰسطح تحقیقات ٹھپ جبکہ معاملات بھی جوں کے توں چھوڑ دیئے ،ذرائع کے مطابق ادویہ ساز کمپنیوں ، ہسپتالوں کے عملے اور لیبارٹری مالکان کی مبینہ ملی بھگت سے سرگودھا کے شہریوں کو علاج معالجے کے نام پر اب بھی بے دریغ لوٹا جا رہا ہے ،لیبارٹری ٹیسٹوں میں 50فیصد ، ایکسرے میں 25 سے 50 فیصد جبکہ سرجیکل آلات کی خریداری میں بھی بھاری کمیشن وصول کی جاتی ہے ،ٹیسٹوں کیلئے نجی لیبارٹریوں کے نمائندے سرکاری ہسپتالوں میں خود جا کر مریضوں کے نمونہ جات حاصل کرتے ہیں،اس ضمن میں اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کرتے ہوئے تحصیل ہسپتالوں،رورل ہیلتھ سنٹروں اور بنیادی مراکز صحت کے میڈیکل افسران کو سرکلرز کے ذریعے نجی لیبارٹریوں کے نمائندوں کے ہسپتالوں میں داخلے پر سختی سے پابندی عائد کی گئی جو کہ منطقی انجا م تک نہیں پہنچ سکیں،اور معاملات جو ں کہ توں ہیں، مریضوں اور ان کے لواحقین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاکہ شہریوں کو مہنگے ٹیسٹوں اور ادویات کی مد میں لوٹا نہ جائے اور لوگ اپنا علاج معالجہ آسانی سے کرا سکیں۔