میونسپل کمیٹی بھیرہ عملہ صفائی کی تنخواہوں میں کٹوتی

میونسپل کمیٹی بھیرہ عملہ صفائی کی تنخواہوں میں کٹوتی

بھیرہ(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی بھیرہ عملہ صفائی کی مد میں تعینات اپنے روزانہ اجرت ملازمین کی تنخواہ میں ہر ماہ کٹوتی کر رہی ہے ۔۔

جس سے غریب خاکروب ہر ماہ ہزاروں روپیہ سے محروم ہو رہے ہیں حکومت پنجاب نے صفائی کے نظام کی بہتری کیلئے ہر میونسپل کمیٹی کو روزانہ اجرت پر 100ملازم رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے جس کے تحت بلدیہ بھیرہ نے 96کے قریب ملازمین بھرتی کر رکھے ہیں جن میں سے اکثریت سفید پوش ہیں جو ہر ماہ گھر بیٹھے حکومتی خزانہ سے تنخواہ لے رہے ہیں‘سینٹری ورکرز کو ہر ماہ کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار کی بجائے کم ادا کی جاتی ہے محمد علی شیر محمد اقبال احمد محمد الیاس اشرف علی اور محمد حسن نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلدیہ بھیرہ کے معاملات کی اعلی سطح انکوائری کرائیںاور غریب سینٹری ورکرز کی تنخواہ سے ماہانہ کٹوتی کرنے والے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کار روائی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں