ڈپٹی کمشنر نے اڈہ جہان خان جھنگ بھکر روڈ پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نے اڈہ جہان خان جھنگ  بھکر روڈ پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کا اڈہ جہان خان جھنگ بھکر روڈ کے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ‘تفصیلات کے مطابق ۔۔

اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ، ایگزیکٹو ا نجینئر ہائی ویز رانا اشرف اور آر ای نیسپاک جواد قیوم بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ زیر تعمیر کارپٹ روڈ کو معیاری انداز میں جلد مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے متعلقہ افسران کو یہ بات زور دیکر کہی کہ تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونیوالے میٹریل کی کوالٹی کا بطور خاص خیال رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم فریم کے مطابق مکمل کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں