یکم جنوری: اوورہیڈ برج، اوپن صفائی کمپنی فعال

یکم جنوری: اوورہیڈ برج، اوپن صفائی کمپنی فعال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یکم جنوری سے شہر میں صفائی اور ٹریفک کا نظام بہتر ہونا شروع ہو جائیگا کمشنر سرگودھا ملک جہاں زیب اعوان نے روزنامہ دنیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ۔۔۔

 یکم جنوری سے نیا بننے والا اوور ہیڈ برج قینچی موڑ عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا جبکہ جنرل بس اسٹینڈ روڈ کی تعمیر بھی شروع ہو گئی ہے جس کی مرمت پر52 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ اس روڈ کو ون وے کرنے کی فیزیبلٹی رپورٹ بھی بنائی جا رہی ہے اوور ہیڈ برج کی تعمیر اور اس روڈ کی تعمیر سے شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہونے میں مدد ملے گی یکم جنوری سے صفائی کا نظام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فعال ہونے پر صفائی کا ٹھیکہ ٹھیکے دار کو دیدیا جائیگا اسی طرح ماہ اپریل سے نیا بننے والا نواز شریف کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سرگودھا میں آؤٹ ڈور مریضوں کا علاج شروع ہو جائیگا جبکہ آئندہ سال ستمبر میں ان ڈور علاج شروع ہو جائیگا جس سے دل کے مریضوں کو لاہور راولپنڈی فیصل آباد نہیں جانا پڑیگا انہوں نے بتایا اقبال کالونی اور بلاک 32 میں دو نئے پارک تعمیر کیے جا رہے ہیں جس سے علاقہ تینوں کو تفریق کی سہولتیں میسر آئیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں