اسرائیلی مصنوعات پرپابندی لگائی جائے ، جاوید اقبال رضوی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل نائب ناظم تحریک لبیک پاکستان جاوید اقبال رضوی نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہئے کہ فوری طور پر اسرائیلی مصنوعات پر پاکستان میں پابندی لگائی جائے۔۔۔
حکومت وقت کو بھی چاہئے کہ وہ فوری طور پر فلسطینیوں کی ہر طریقہ سے مدد کا اعلان کرے جس طرح بچوں’ بوڑھوں’ خواتین’ مردوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ اس کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حقیقی ایمان کا جذبہ ان لوگوں میں ہے جن کے چھوٹے چھوٹے بچے بھی شہادت کو فخر سے قبول کررہے ہے امت مسلمہ کیلئے ضروری ہے کہ تمام مسلمان ملکر یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔