حکمران اتحاد نے آئین کے ساتھ ٹکر لے کر خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لی ، عبدالستار طارق

حکمران اتحاد نے آئین کے  ساتھ ٹکر لے کر خود اپنے پاؤں  پر کلہاڑی مار لی ، عبدالستار طارق

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے راہنما عبدالستار طارق نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد نے اپنی نام نہاد کامیابیوں کی آڑ میں آئین کے ساتھ ٹکر لے کر خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لی جس کے باعث ان کا اقتدار خطرات میں گھرا ہوا ہے ۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ابھی حکومت کی جانب سے آئین پاکستان میں کی جانیوالی 26 ویں ترمیم کی پر عوام کا شدید رد عمل سامنے آ رہا تھا کہ 27ترمیم منظور کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، انہوں نے کہ آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور اس کا حلیہ بگاڑنے کی کوششیں حکمرانوں کے گلے پڑ جائیں گی اور ان کا اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں