احتجاج اور ہلڑ بازی کی سیاست ملک وقوم کے مفاد میں نہیں، ملک ناصر ٹمن
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب کے موثر ترین سیاسی دھڑے سمیرا ملک گروپ کے ترجمان ملک ناصر ٹمن نے کہا ہے کہ احتجاج اور ہلڑ بازی کی سیاست کسی بھی حوالے سے ملک وقوم کے مفاد میں نہیں۔۔۔
سیاسی اکابرین کی ذمہ داری ہے کہ وہ محاذ آرائی کی بجائے اپنی توانائیاں عوام کی محرومیوں کے ازالہ پر مرکوز کریں جوہر آباد میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ معاشی و اقتصادی صورت حال اور چیلنجز کے باعث ہمارا ملک احتجاجی تحریکوں اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ، اپوزشین جماعتیں اس صورتحال کا ادراک کریں اس کیساتھ ساتھ حکومت پر بھی ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ ایسی صورتحال پیدا کرنے سے گریز کریں جس کے باعث عوام کو سڑکوں پر نکلنا پڑے ۔