سابقہ رنجش ،میاں بیوی کو بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر میاں بیوی کو قابو کرکے بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ باہلک کے علاقے چک نمبر 600 گ ب کے رہائشی فلک شیر نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملز م زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور دونوں میاں بیوی کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔