مسجد ،سکول اور قبرستان جانے والے راستے پر قبضے کی تیاریاں،اہل علاقہ پریشان
بھیرہ(نامہ نگار )نواحی قصبہ جہان پور کے محمد بشیر محمد نواز محمد نصیر و دیگر نے کہا ہے کہ قصبہ کی مسجد سکول اور۔
قبرستان کو جانے والے راستہ کو نذر محمد وغیرہ بند کر کے مکانات تعمیر کرنے کی در پے ہیں شارع عام ہونے کی وجہ سے انہیں اس کا کوئی قانونی حق نہیں ہے انہوں نے ایک تحریری درخواست کے زریعہ اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس شارع عام کو واگذار کرا کے قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کریں ۔