ٹماٹر،مٹر 400روپے کلو فروخت ،مصنوعی مہنگائی عروج پر
بھیرہ(نامہ نگار )پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی غفلت کے باعث شہر میں مصنوعی مہنگائی عروج پر ہے اور غریب عوام ضروریات زندگی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
شہر میں اس وقت ٹماٹر 400 روپیہ ادرک 800 روپے سے ایک ہزار روپیہ سبز مرچ اور مٹر 400 روپیہ تک فروخت کئے جا رہے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزی فروٹ منڈی میں فوٹو سیشن کے بعد افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ دے کر خواب خرگوش کے مزے لیتے ہیں محمد فیصل نعمان علی شیر محمد محمود اشرف اور مسعود احمد نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی غفلت سے شہر میں ہونے والی مصنوعی مہنگائی کا نوٹس لیں تاکہ عوام کو اشیاء خوردونوش مناسب نرخوں پر مل سکیں۔