پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے میگا مارٹس کے دورے ،گرانفروشی پر جرمانے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عظمت فردوس نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے میگا مارٹس کے۔
ڈی سی کاؤنٹرز، بیکریز،مختلف فوڈ پوائنٹس سمیت دکانوں کو چیک کیا اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں اور نرخناموں کو چیک کرتے ہوئے مقررہ سے زائدقیمت وصول کرنے والوں کو موقع پر ہی بھاری جرمانے کئے ۔انہوں نے مارٹس کے ڈی سی کاؤنٹرز پر پڑی ناقص اشیاء بھی اٹھوادیں اور آئندہ معیاری اشیاء ہی فروخت کے لئے رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ دکاندار مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں اور گرانفروشی سے اجتناب کریں تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے ۔